گھوٹکی،09 جون (اے پی پی ): محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق اوباڑو میں گاوں نصیر دوھوندو کے مقام پر سہیڑ نہر کو 60 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے ، جس سے وسیع علاقہ پر کاشت کپاس اور گنے کی فصلیں زیرآب آ گئی ہیں ۔
مقامی کسانوں کے مطابق گاوں نصیر دوھوندو کی جانب پانی کا بہاو جاری ہے ، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کسانوں نے مطالبہ کیا کہ شگاف پڑنے سے کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں لہذا نقصان کا اذالہ کیا جائے ۔
وی این ایس،گھوٹکی