HomeVideosکورونا ٹائیگر فورس کے جوان کورونا وائرس کے خلاف میدان میں آگئے

کورونا ٹائیگر فورس کے جوان کورونا وائرس کے خلاف میدان میں آگئے

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

بورے والا، 8 جون ( اے پی پی): بورے والا میں کورونا ٹائیگر فورس کے جوان کورونا وائرس کے خلاف میدان میں آگئے ہیں، قومی شاہراہوں پر شہریوں میں فیس ماسک کی تقسیم اور آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بنائی گئی کورونا ٹائیگر فورس بورے والا کے رضاکاروں نے کورونا وائرس کے خلاف باقاعدہ آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ٹائیگر فورس کے درجنوں رضاکاروں نے سخت گرمی اور دھوپ کی پرواہ کئے بغیر شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھڑے ہوکر وہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دینے کے علاوہ ان میں فیس ماسک بھی تقسیم کئے اور انہوں نے شہریوں کو فیس ماسک کی افادیت بارے بھی آگاہی دی ۔ٹائیگر فورس کے جوانوں کی اس آگاہی مہم کو شہریوں خوش آئند قرار دیتے ہوئے انکی ان رضاکارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

جبکہ ٹائیگر فورس کے جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالہ سے اپنی بے لوث خدمات پیش کررہے ہیں عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے جاری کردہ ہدایات پر عمل کر کے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیں

ٹائیگر فورس کے میدان عمل میں آنے سے ناصرف حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد میں مدد ملے گی بلکہ عوام میں کورونا سے بچاؤ کا شعور بھی اجاگر ہوگا

وی این ایس، بورے والا

RELATED ARTICLES

Most Popular