HomeVideosکورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی،لاری اڈا ملتان میں سات...

کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی،لاری اڈا ملتان میں سات بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کےبس بیز کو سیل کر دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان،16جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر جنرل بس اسٹینڈ میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سات بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی لاری اڈے میں واقع بس بیز کو سیل کر دیا۔

کارروائی ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کامران بخاری کی قیادت میں کی گئی اور سول ڈیفنس فورس کی بھاری نفری بھی انکے ہمراہ تھی۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کامران بخاری نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاو بارے گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے، کوئی بھی بس یا ویگن ماسک نہ پہننے والے شہری کو سروس فراہم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بس میں سوار ہونے والے مسافروں کے لئے سیناٹائزر کی سہولت کی فراہم  لازمی قرار دی گئی ہے، ڈس انفکشن کے بغیر کسی بس کو روڈ پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وی این ایس، ملتان

RELATED ARTICLES

Most Popular