بورے والا ، 12 جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس ہوا۔ اجلا س میں کورونا ایس او پیز ، پرائس کنٹرول ،انسداد ڈینگی ، گندم خریداری ، ٹڈی دل، پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اورحکومتی پالیسوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ افسران ذمہ داری اور سنجیدگی سے کام کریں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا افسران دکانوں ، مارکیٹوں اور بسوں میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں کورونا وائرس پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو سیل اور جرمانے کئے جائیں مارکیٹوں میں” نو ماسک نو سروس” کے سلوگن پر عملدرآمد کرایا جائے حکو متی رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ کورونا کے مریضوں کو ایس او پیز کے مطابق قرنطینہ کیا جائے تحصیل کمیٹی کے فیصلے کے بعد کورونا کے مریض کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی اجازت ہو گی کورونا کا مریض جس میں علامات ظاہر ہوں اسے ہسپتال میں آئسو لیٹ کیا جائے گا کورونا کے مریضوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کار کردگی کو مزید بہتر کریں عوام کی طر ف سے آنے والی شکایات کا فوری ازلہ کیا جائے اشیاءخوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے چینی کی فروخت 70روپے فی کلوگرام پر یقینی بنائی جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی بنیاد پر کار کردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آئل ڈپوز پر موجود تیل کے سٹاک کو چیک اور مانیٹرنگ کی جائے اوگرا کی طرف سے آئل ڈپوز کے حوالے سے فراہم کئے گئے سٹاک اور موقع پر موجود سٹاک کی ویری فیکشن کی جائے کسی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت نہیں کرنے دی جائے گی پٹرولیم مصنوعات کی قلت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا پٹرول پمپوں سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ ڈینگی کی سرولنس جاری رکھی جائے ڈینگی کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ جگہوں کی نشاندہی کی جائے ڈینگی کی حفاظتی تدابیر کو بھی اختیار کیا جائے ٹڈی دل کے حوالے سے مواضعات کمیٹیوں کی ٹریننگ جلد مکمل کرائی جا ئے ٹڈی دل کمیٹیوں کی ڈریلز اور موک ایکسر سائز کرائی جائے سپرے مشینری اور دیگر آلات کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کی قیمتوں کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جائے مہنگی کھاد فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں عطائیوں کے خلاف بھی کریک ڈاﺅن میں تیزی لائی جائے عطائی کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
اجلاس میں اے ڈی سی جی خالد محمود گیلانی ، اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر،اے ڈی سی ایف اینڈ پی عبدالطیف خان، اے سی وہاڑی احمد نوید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاضل ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ایگری کلچر رانا محمد عارف، ڈی ایف سی مہر اختر سیال ،ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
وی این ایس، بورے والا