HomeVideosڈپٹی کمشنر ملتان  کی زیر صدارت اجلاس ،مالی سال کے اختتام پرترقیاتی...

ڈپٹی کمشنر ملتان  کی زیر صدارت اجلاس ،مالی سال کے اختتام پرترقیاتی منصوبوں کی  تکمیل  بارے  بریفنگ  دی  گئی

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان 17جون (اے پی پی ): مالی سال کے اختتام پر ملتان  میں  ترقیاتی منصوبوں پر کتنا کام ہوا؟ پڑتال شروع کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے  قومی تعمیر کے تمام محکموں کو کارکردگی بارے بریفنگ دینے کے لئے طلب کر لیا۔ طلب  کیے  گئے  افسران  میں  ہائی وے،بلڈنگز،روڈ، ایم ڈی اے،واسا،میٹروپولٹن کارپوریشن،میونسپل کونسلز کے  محکمے  شامل   تھے جبکہ   اس کے علاوہ میپکو،سوئی گیس،محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران بھی  اجلاس میں  شریک ہوئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل شہزاد نے   ترقیاتی  پروگرام کے بارے بریفنگ دی اور کہا کہ  ترقیاتی منصوبوں کے لئے  جاری ہونیوالے فنڈز کا بروقت استعمال افسران کی ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر   نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے مالی سال کے اختتام پر لیپس ہو جانا  مجرمانہ غفلت ا ہے اور ترقیاتی فنڈ افسران کی سستی اور ناہلی کی وجہ سے لیپس ہو جاتے ہیں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں ترقیاتی فنڈز کو مقررہ مدت میں استعمال نہ کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

اجلاس  میں  بریفنگ  دیتے  ہوئے  بتایا  گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع ملتان کے211 منصوبوں کے لئے3ارب67کروڑروپے جاری کئے اور تعلیم کے9،سپیشل ایجوکیشن1،سپورٹس4 اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کے6 منصوبوں پر سو فیصد فنڈ خرچ ہوئے۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے3،واسا77 اور روڈز کے51 منصوبوں پر بھی خرچ کی سرح سو فیصد رہی کمیونٹی ڈویلمنٹ پروگرام کے تحت123 منصوبوں کے لئے جاری فنڈز کا93فیصدخرچ کیا گیا لوکل گورنمنٹ کے46منصوبوں پر98 فیصد فنڈز خرچ کئے گئے۔

 اجلاس  کو   بتا یا  گیا  کہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ کے36منصوبوں پر92فیصد اور ہائی وے کے24 منصوبوں پر91 فیصد فنڈ خرچ ہوئےاور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز سیکنڈ کے تحت83 منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان منصوبوں پر12 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں  62 منصوبوں کے ورک آرڈجاری کردئے گئے ہیں میپکو کی 252 سکیموں پر98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے سوئی گیس کے7 منصوبے منظوری کے لئے  وفاقی حکومت کو ارسال کئے گئے ہیں ۔

وی این ایس،ملتان

RELATED ARTICLES

Most Popular