HomeVideosپی ایچ اے کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر...

پی ایچ اے کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کو سر سبز و شاداب بنا نے کی کا وشوں کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان، جون 17  ( اے پی پی): پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کو سر سبز و شاداب بنا نے کی کا وشوں کا آغاز کر دیا ہے. اس سلسلے میں شہر کی مختلف شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود کے ہمراہ الہلال کی سی ای او ما جد فخری سے ملاقات کے موقع پر کیا. انھوں نے مزید کہا کہ ملتان شہر کو در ختوں کی اشد ضرورت ہے. جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہےہیں. شہر میں شجر کا ری کو فروغ دینا مشن ہے. اس سلسلے میں ادارے کے وسائل کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور پرائیویٹ اداروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں. تاکہ ان کے تعاون سے شہر کو خوبصورت بنائے. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ ماحول دوست درختوں اور پودوں کی شجرکاری ناگزیر ہے. لینڈ سکیپنگ کے نت نئے طریقے اپنا کے ماحول کو تدیل کرنے کی کوشش کرے گے. اس موقع پر  الہلال کے سی ای او ما جد فخری نے کہا کہ نا گ شاہ چوک سے خا نیوال روڈ تک 114 کلو میٹر تک شجر کاری کی ہے.چا ہتے ہیں کہ ملتان شہر سر سبز وشاداب ہو.  جس کے لئے ہر سطح پر تعاون کرنے کو تیار ہیں. شہر کی خوبصورتی کے لیے بھر پو ر کو شش کریں گے۔

وی این ایس، ملتان

RELATED ARTICLES

Most Popular