چنیوٹ،09 جون (اے پی پی ):تھانہ لنگروال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، سب انسپکٹر صفدر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سنوکر کلب پر چھاپہ مارکر 8 جواری گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سنوکر کے ذریعے جواء کھیل رہے تھے۔ملزمان میں غفار، احمد جہانزیب، عبدالرحمن، مشتاق، قیصر, آصف،بہادرخان،ظفر عباس شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی رقم،موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔
وی این ایس،چنیوٹ