HomeVideosپوسٹ ماسٹرجنرل پنجاب خالداویس رانجھاکی وہاڑی آمد،جی پی اووہاڑی کی مختلف برانچزکادورہ

پوسٹ ماسٹرجنرل پنجاب خالداویس رانجھاکی وہاڑی آمد،جی پی اووہاڑی کی مختلف برانچزکادورہ

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

بورے والا ،09 جون (اے پی پی): پوسٹ ماسٹرجنرل پنجاب خالداویس رانجھاکی وہاڑی آمد،جی پی اووہاڑی کی مختلف برانچزکادورہ،محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اورکلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔

اس موقع پران کاکہناتھاکہ پاکستان پوسٹ خسارہ سے نکل کرایک منافع بخش ادارہ بن چکاہے، پاکستان پوسٹ نے ایک قدم آگے بڑھ کرعوام کی خدمت کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کراوورسیزپاکستانیوں کی رقوم بغیرکسی اضافی فیس کے گھروں تک  پہنچا رہی ہے ۔اس کے علاوہ حبیب بینک آف پاکستان کے ساتھ بھی پاکستان پوسٹ نے ایم او یوسائن کئے ہیں جس سے عوام کومزیدآسانیاں فراہم ہونگی ۔

خالداویس رانجھا کاکہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان پوسٹ نے گزشتہ تین ماہ کے دوران پنشرزکی خدمت کیلئے اس جذبہ کے ساتھ ان کی دہلیزپرپنشن پہنچائی ہے کہ پنشرزنے ریٹائرڈمنٹ سے قبل ملک وقوم کی خدمت کی ہے اب ان کی خدمت کرناہماری ذمہ داری ہے۔

 خالداویس رانجھاکامزیدکہناتھاکہ عوام کی ضرورت کومدنظررکھتے ہوئے پاکستان پوسٹ مزید اقدامات اٹھارہاہے انہوں نے بتایاکہ جی ایم پوسٹ آفسسز پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھرکے جی پی اوزمیں پھل دار درخت لگائے جارہے ہیں انہوں نے جی پی او وہاڑی میں گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے سلسلہ میں آم کاپودا بھی لگایاہے۔

وی این ایس، بورے والا

RELATED ARTICLES

Most Popular