مظفرگڑھ ،16 جون (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مظفرگڑھ ریجن میں مضر صحت اشیاء بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن،
ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ پنجاب عطاالحق کھوکھر کی سربراہی میں پروڈکشن یونٹس پر چھاپے مارے گئے، جس دوران 167 لیٹر سوڈا واٹر، 20 لیٹر رینسڈ آئل، 20 لیٹر دودھ اور 31 کلو دیگر ایکسپائر اشیاء کو تلف کیا گیا۔
کارروائی کے دوران ہیڈ محمد والا پر واقع کریم سیپریشن یونٹ کو زائدالمیعاد کریم رکھنے پرسربمہر کر دیا گیا اور 55 کلو ناقابلِ سراغ کریم اور 20 لیٹر زائدالمیعاد سکمڈ ملک تلف کر دیا گیا۔
اس مو قع پر ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ اشیاء کی پیکجنگ کرتے وقت قوانین کے مطابق لیبلینگ کریں اور استعمال کیے گئے اجزاء کی وضاحت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ناقص اجزاء کا استعمال ہیپاٹائٹس، ٹی بی جیسی مہلک بیماریوں کا سبب بنتا ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ عوام گھر میں تیار کھانے کو ترجیح دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
وی این ایس، مظفرگڑھ