HomeVideosپارکوں کی تزین و آرائش اور از سر نو بحالی کا  کام ...

پارکوں کی تزین و آرائش اور از سر نو بحالی کا  کام  جلد از جلد شروع کیا جائے گا؛ ڈی  جی  پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان،12 جون(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا ہے کہ پارکوں کی تزین و آرائش اور از سر نو بحالی کا  کام  جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔ پارکوں کے داخلی راستوں کو خو بصورت لینڈ سکیپنگ سے آراستہ کرنے، مو سمی پھولوں کی تیاری اور پارکوں میں سجاوٹ کے ساتھ ساتھ ابن قا سم پارک کی اطراف میں شجر کا ری کی منصوبہ بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس کے دوروں کے موقع پر ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ شاہ شمس پارک میں بحالی کے کام سے پہلے صفائی اور لینڈ سکیپنگ کا عمل جا ری ہے، دیگر پارکوں میں بحالی کا کام بھی جلد شروع کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر مختلف شہریوں سے ملاقات کی اور پارکوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کر نے کے حوا لے سے بات چیت کی۔ انھوں نے میٹرو گرین بیلٹس سمیت تنک شاہ پارک،شاہ شمس پارک،آفیسرز کالونی پارک،زکریا پارک،ابن قاسم پارک،زیب النساء پارک،علامہ اقبال پارک،آرٹس کو نسل پارک،سر کٹ ہاؤس پارک اور مدنی پارک کا دورہ کیا اور ہدایات جا ری کیں۔

 ڈاکٹر ملک عا بد محمود نے کہا کہ پارکوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر بھی شجر کاری کر رہے ہیں۔شہر کی گرین بیلٹس پر مقا می پو دوں اور درختوں کے ساتھ ساتھ دیگر خو شنما پو دے بھی لگائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ,ڈایر یکٹر ہار ٹی کلچر غلام نبی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہا رٹی کلچر نعیم عباس بھی مو جو د تھے۔

وی این ای س،ملتان

RELATED ARTICLES

Most Popular