HomeVideosویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے  ملتان  شہر میں خوبصورت ڈیزائن کے ویسٹ بِن...

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے  ملتان  شہر میں خوبصورت ڈیزائن کے ویسٹ بِن نصب کرنے کا آغاز کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان، 17جون)اےپی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر میں خوبصورت ڈیزائن کے ویسٹ بِن نصب کرنے کا آغاز کر دیا  ہے ،کچہری چوک سے ایم ڈی اے کے راستے نشتر چوک تک اورنج کلر کے ویسٹ نصب کر دیئے گئے ہیں ۔

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے ویسٹ بن کی تنصیب کے عمل کا موقع پر معائنہ بھی کیا اور کہا کہ ملتان شہر کی اہم شاہراہوں اور بڑی مارکیٹوں میں 300 ویسٹ بِن لگائے جارہے ہیں اور شہری کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھینکنے کی بجائے ویسٹ بِن میں ڈالیں ویسٹ بِن پلان سے شہری کی صفائی اور  خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر عیدالضحیٰ کے موقع پرمثالی صفائی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور گزشتہ سال عید کے موقع پر بہترین صفائی کی روایت کو برقرار رکھا جائے گا، کنٹریکٹر کی طرف سے 525 ہینڈ کارٹس کی سپلائی  بھی کمپنی کو جلد شروع ہو جائے گی جبکہ  شہریوں کو صفائی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔

 

 

وی این ایس،ملتان

RELATED ARTICLES

Most Popular