HomeVideosوفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر...

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں خصوصی اجلاس، ملک بھر میں کورونا کی روک تھام سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں ملک بھر میں کورونا کی روک تھام سے متعلق کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ کی حکمت عملی کے تحت سمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا گیا ہے۔اجلاس میں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ،آئندہ6 ہفتوں کےلئے میڈیا کمیونیکیشن سٹریٹجی اور عیدالاضحی پر انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 827 ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں 963 مارکیٹس دکانیں 18 صنعتوں، ایک ہزار 186 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ ٹی ٹی کیو پالیسی کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔ پنجاب میں 9 لاکھ 20 ہزار 768 آبادی پر 904 جگہوں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔سندھ میں 1 لاکھ 50 ہزار 513 کی آبادی پر 26 جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔خیبر پختونخواہ میں 67 ہزار کی ابادی پر 572 جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 70 ہزاد کی آبادی پر 29 جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔ اسلام آباد میں 60 ہزار کی آبادی پر 10 جگہوں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔اسی طرح سے گلگت بلتستان میں 15 ہزار کی آبادی پر 5 جگہوں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے کئے جانے والے آپریشنز کی تفصیل میں آزاد کشمیر میں کل 804 خلاف ورزیوں کے نتیجہ میں 93 دکانوں اور مارکیٹس کے علاوہ 333 گاڑیوں کو جرمانے، سیل اور بند کیا گیا۔گلگت بلتستان میں کل 170 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 27 دکانیں، مارکیٹس کے علاوہ 29 گاڑیوں کو سیل اور جرمانے کئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں کل 5 ہزار 420 ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتیجہ میں 157 دوکانوں،مارکیٹس کے علاوہ 13 صنعتوں کے ساتھ ساتھ 703 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ اسلام آباد میں 85 ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں 64 دکانوں، مارکیٹس کی ساتھ ساتھ 10 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ اسی طرح سے سندھ میں 9 سو ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں 72 دوکانوں کے علاوہ 5 صنعتوں کے علاوہ 9 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔

وی این ایس، اسلام آباد

RELATED ARTICLES

Most Popular