لاہور17جون (اے پی پی)؛وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اٹک، راولپنڈی اور جہلم کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہےکورونا کی وجہ سے ترقیاتی عمل کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر تک ترقی کے ثمرات یکساں پہنچیں گے اور زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گاترقیاتی منصوبوں کیلئے عوامی نمائندوں کی تجاویز اور مشاورت کو اہمیت دی جائے گی صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ساڑھے گیارہ ارب روپے لاگت سے نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم ہوں گے196 بنیادی مراکز صحت میں دن رات صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک ارب مختص کئے ہیں 16 شہروں میں 32 ارب روپے سے فراہمی و نکاسی آب، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دیگر منصوبے مکمل کریں گے۔
وی این ایس