کوئٹہ 09 جون (اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوااجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمن بزدار اور سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ نے منصوبوں کی پیش رفت فنڈز کے اجراء و اخراجات پر بریفنگ دی _ اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کی پیش رفت فنڈز کے اجراء اور اب تک ہونے والے اخراجات کا جائیزہ لیا گیا ۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری سے متعلق امور کا جائیزہ لیتے ہوئے بعض اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی جبکہ رواں مالی سال میں اب تک ترقیاتی مد میں 76 ارب روپے کا اجراء کیا گیا ہے جو گزشتہ برسوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے اجلاس میں صوبائی وزراء سردار یار محمد رند، نوابزادہ طارق خان مگسی، انجینئر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکریٹری فضیل اصغر نے شرکت کی ۔
وی این ایس