ملتان، 10جون ( اے پی پی): “نوماسک نو سروس” کا سلوگن پر عملدر آمد کے حوالے ضلع ملتان صوبہ بھر میں سب سے آگے ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران متحرک ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے سرکاری دفاتر میں بھی”نو ماسک نو سروس”کی پالیسی لاگو کردی ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد مبین احسن نے ماسک نہ پہننے والے گاہکوں کو سروس فراہم کرنے پر8 دکانیں سیل کر دیں ہیں جب کہ سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا غلام سرور نے احساس کفالت سنٹرز پر” نو ماسک نو سروس” کا اطلاق بھی کر دیا ہے۔ اور احساس کفالت سنٹر پر امداد کےحصول کے لئے آنیوالے متاثرین کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے،ساتھ ہی کیش کاونٹرز پر امداد فراہم کرنیوالے بھی ماسک پہنیں گے۔احساس کفالت سنٹرز پر سوشل ڈیسٹینسنگ پر عملدر بھی ضروری قرار دے دیا گیا ہے،گزشتہ روز ریونیو آفیسر سٹی افضل ہراج نے حسین آگاہی اور اندرون شہر کا دورہ کیا،انہوں نےدکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔
وی این ایس، ملتان