ملتان، 9جون(اے پی پی )؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز سورج میانی میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا اس دوران کمپنی کے 40 سینٹری ورکرز پر مشتمل خصوصی سکواڈ صفائی میں مصروف رہا،سڑکوں،گلیوں اور خالی پلاٹوں سے ویسٹ اٹھانے کا عمل بھی جاری رہا۔
دوسری طرف گلگشت،غلہ گودام اور چوک شہیداں میں ڈس انفکشن مہم بھی جاری رہی،اس دوران تمام اہم سڑکوں پر کلورین ملے پانی چھڑکاو کیا گیا،اس کے علاؤہ شہر میں ٹارگٹڈ ایریا کی صفائی کا کام بھی مکمل کیاگیا۔جبکہ ٹارگٹڈ ایریا کی صفائی روزانہ کے شیڈول میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وی این ایس ، ملتان