HomeVideosGeneral Videosمظفر گڑھ: تحصیل علی پور میں ڈکیت گینگ کے 34 مجرمان گرفتار،...

مظفر گڑھ: تحصیل علی پور میں ڈکیت گینگ کے 34 مجرمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

مظفرگڑھ ،11 جون (اے پی پی): تحصیل علی پورمیں موٹرسائیکل چور،ڈکیت گینگ کے34 مجرمان گرفتار کر لیے گئے ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے 28 لاکھ سے زائدکا مال مسروقہ برآمدکر لیا گیا ہے ۔

ایس ڈی پی او علی پور خالد رؤف نے تھانہ سٹی میں صحافیوں کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ موٹر سائیکل ڈکیت اور چور گینگ کے اغوا برائے تاوان کے ملزم سمیت 34 اشتہاری گرفتار ہوئے۔ ملزمان سے ایک کلاشنکوف، دو رائفل ایک ریپٹر سمیت چار پسٹل برآمد ہوئے۔اس کے علاوہ  3 کلو چرس، 2 چالو دیسی شراب کی بھٹیاں پکڑ کر 290 لیڑ شراب بھی  برآمد کر لی گئی ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ   ملزمان اشتہاریو ں میں محمد ارشد، حسنین توقیر، سراج شانی، محمد نعیم محبوب و دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اس موقع ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور غزال حیدر خان مزاری ،ایس ایچ او صدر کاشف اصغر، ایس ایچ او سیت پور شمس الحق راؤ شہروز، ایس آئی فرہاد احمد ، حضور بخش بھٹہ اے ایس آئی، کانسٹیبلان میں  محمد شاہد ،نعیم رضا، محمد اسلم لغاری، خضر عباس، اکبر مستوئی،  مشتاق احمد بھٹہ بھی  موجودتھے۔

وی این ایس، مظفرگڑھ

RELATED ARTICLES

Most Popular