پشاور، 08 جون(اے پی پی): مردان کے تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کار، اقدام قتل میں مطلوب ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار اشتہاری مجرمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او مردان سجاد خان نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے اور امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے۔
وی این ایس، پشاور