HomeVideosعارف والا: ریسکیو 1122 فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

عارف والا: ریسکیو 1122 فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

عارف والا،17 جون (اے پی پی ): ضلع   عارف والا ریسکیو 1122  کے زیرانتظام چوک مرلہ کے قریب کھادر کینال ریسٹ ہاؤس پر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس سمیت تحصیل بھر کے سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  ڈاکٹر احتشام مظہر کی ہدایت پر شرکاء کو سیلاب سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،موک ایکسر سائز کا مقصد فلڈ اور ناگہانی آفات سے بروقت عوام بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہے ۔

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصر حمید  نے کہا  کہ ریسکیو 1122 کی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے عملی اقدامات قابل تعریف ہیں، انہوں  نے ہنگامی صورتحال میں لوگوں کی بروقت امداد کرنے پر ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا ۔

اس موقع پر چئیرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصر حمید، چیف آفیسر بلدیہ نوید سیلانی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔

 

ویی این ایس ، عارف والا

 

 

RELATED ARTICLES

Most Popular