HomeVideosصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول...

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور 17جون (اے پی پی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر خزانہ ھاشم جواں بخت کی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وبا کے تناظر میں پنجاب روز گار سکیم کا از سر نو جائزہ لیا گیااس سکیم کے تحت کرونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی اور نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان قرضے دیئے جائیں گےقرضوں کی حد ایک لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک ھوگی اجلاس میں قرضوں کی عوام تک آسان رسائی کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

آئندہ اجلاس میں سفارشات کی روشنی میں پنجاب روز گار سکیم کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔اس موقع پرصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  کرونا کی وبا نے معشیت کو بری طرح متاثر کیا ہےمعشیت کا پہیہ رکنے سے غربت اور بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہےپنجاب حکومت کاروباری سرگرمیاں بڑھانے اور نئی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب روزگار سکیم معاشی سرگرمیاں بڑھانے کا باعث بنے گی اس سکیم کے تحت کرونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے مالی معاونت کی جائے گی۔ نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان قرضے بھی فراہم کئے جائیں گے۔چئیرمین منصوبہ بندی، ترقیات، سیکرٹری خزانہ، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور پنجاب بنک کے سئنیرحکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وی این ایس

RELATED ARTICLES

Most Popular