HomeVideosصوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان سے اسکول آفیسرز...

صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان سے اسکول آفیسرز ایسوسی ایشن کی ملاقات

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

پشاور، 11جون (اے پی پی): خیبرپخونخوا  کے  وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان سے سکول آفیسرز ایسوسی ایشن نے ممبر صوبائی اسمبلی نذیر عباسی کی قیادت میں جمعرات کو ان کے آفس ملاقات کی ہے،ملاقات میں ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر کو محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور منیجمنٹ کیڈر کے افسران کی خدمات اور ان کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایسوسی ایشن گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کی نمائندہ جماعت ہے اور آفیسرز کے جائز حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھاتی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے ان کے تعلیمی جدوجہد کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو قانونی تقاضوں کے مطابق فوقیت کے ساتھ حل کیا جائے گا کیونکہ انہی افسران کی بدولت محکمہ تعلیم ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتی ہے اور یہ آفیسرز محکمہ تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے مسائل کو وزیراعلی محمود خان کے ساتھ جلد زیر بحث لایا جائے گا تاکہ ان مسائل کا حل قانونی تقاضوں کے مطابق جلدازجلد نکالا جاسکے۔

اکبر ایوب خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں افسران کی تعیناتی کارکردگی کے بنیاد پر کی جائے گی تاکہ جو آفسر جتنا اچھا کام کرے گا اس کے مطابق اس کی ترقی اور تعیناتی بھی کی جائے گی تاکہ اس کو اپنی محنت کا بہترین صلہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت محکموں کو مضبوط کرنے اور ان کو صحیح سمت پر چلانے کے لئے وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں شب و روز محنت کر رہی ہے۔

ملاقات میں ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، ممبر صوبائی اسمبلی نذیرعباسی اور اسوسی ایشن کے سربراہان نے شرکت کی۔

 

 

وی این ایس ،پشاور

 

RELATED ARTICLES

Most Popular