HomeVideosشاہ شمس پارک سمیت چار پارکوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا...

شاہ شمس پارک سمیت چار پارکوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان، جون 17( اے پی پی): شاہ شمس پارک سمیت چار پارکوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پارکوں کے ٹینڈر 30 جون کو پی ایچ اے ہیڈ آفس میں منعقد ہو نگے۔ اس کے سا تھ سا تھ چوکوں کی تز ین و آرائش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بی سی جی چوک، وہا ڑی چو ک، چوک کمہا رانوالاں اور واٹر ورکس روڑ پر گھا س کی کٹا ئ،صفا ئ اور پو دوں کی تزئین و آرائش جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے ان خیالات کا اظہار چو ک کمہا رانوالاں، دولت گیٹ چوک اور رحمت کالونی پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چو کوں کی تزئینو آرائش سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ شہر کے پارکوں کو بہتر حالت میں بحال کر نے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اس سلسلے میں گرین بیلٹس اور چوکوں کو بہتر کرنے کی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ چوکوں پر خو شنما پھول اور پودے کی شجرکاری یقینی بنا ۓ گے۔ چیئرمین پی ایچ اے نے اس موقع پر کہا کہ چوکوں اور گرین بیلٹس پر موسم کی مطا بقت  سے شجر کاری کر رہے ہیں۔ گر م موسم میں گرین بیلٹس کی اطراف میں راہ گیروں کو ٹھنڈک کا احساس ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہر کے چو کوں و شاہراہوں کو خوبصورت و سر سبز وشا داب بنا نا مشن ہے۔ اس مو قع پر ڈائریکٹر ہا رٹی کلچر غلام نبی بھی موجود تھے

وی این ایس،ملتان

RELATED ARTICLES

Most Popular