HomeVideosسکھر:ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل تنظیموں کا اپنے جائز مطالبات کے حصول کے...

سکھر:ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل تنظیموں کا اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لئے احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

 

سکھر,09جون(اے پی پی) :ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل تنظیموں  نے  ملکر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے پلیٹ فارم سے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کا آغاز  کر دیا  ہے  ، اس سلسلے میں انہوں نے   منگل  کویہاں ایک احتجاجی  مظاہرہ کیا۔

 اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل تنظیموںکا کہناتھا کہ ہیلتھ رسک الاونس اور حفاظتی کٹس شعبہ جات کے تمام ملازمین کو فل فور مہیا کی جائے ،شعبہ صحت کے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کا اعلان کیا جائے  جبکہ فورئیر سروس اسٹرکچر (ڈاکٹر /نرسز) ٹائم سکیل پرموشن پیرا میڈیکل سپورٹنگ اسٹاف کو فی الفور دیا جائے۔

انہوں نے  کہا کہ مریضوں کے لئے آئسولیشن سینٹر سندھ کے تمام اسپتالوں میں قائم کیا جائے ،کرونا وبا کے پیش نظر سندھ کے تمام نجی پرائیویٹ اسپتالوں میں دوسرے ممالک کی طرح فری علاج کی سہولیات مہیا کی جائے۔

 ان کا مزید کہناتھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم اپنے احتجاج کا دائزہ وسیع کردینگے۔

وی این ایس،سکھر

RELATED ARTICLES

Most Popular