HomeVideosریسکیو1122 کا مثبت اقدام، خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریسکیو سٹیشنز...

ریسکیو1122 کا مثبت اقدام، خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریسکیو سٹیشنز قائم

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

پشاور، 12جون(اے پی پی): ریسکیو 1122 کا سیاحت کے  فروغ کے لیے  بہترین اقدام، صوبے کے سیاحتی پرفضا مقامات ‎ناران  ‎کالام میں ریسکیو سٹیشنز قائم کر دیے ۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر چار کنٹینر سٹیشنز تیار کیے جارہے ہیں جو  دو دفاتر اور دو رہائش پر مشتمل ہیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

 ڈی جی ریسکیو1122 نے بتایا کہ کنٹینر اسٹیشن میں ایمبولینسز، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، غوطہ خور اور کشتیاں تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کامیاب ہونے پر اس کا دائرہ کار دوسرے سیاحتی مقامات تک پھیلایا جائے گا جس سے سیاحوں کوابتدائی طبی امداد سمیت دیگر سہولیات میسر ہونگی۔

وی این ایس ،پشاور

RELATED ARTICLES

Most Popular