بہاولپور، 10 جون ( اے پی پی): پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور موجودہ پری مون سون اورممکنہ فلڈ 2020کے حوالے سے مورخہ 10 جون بروزبدھ دوپہر ایک بجے ششماہی کینال ائیر پورٹ روڈ پر تما م متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر بھر پور فرضی آبی مشقوں کا مظاہرہ کیا ۔یہ با ت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے گزشتہ روز ششماہی کینال پر آبی مشقوں کے دوران بتائی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شوذب سعید تھے ریسکیوئرز سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پنجاب ایمرجنسی سرو س ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہااورکہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ریسپانس کرنے والی سروس ہے۔باقر حسین نے بتایا کہ اس فرضی آبی مشق کے ذریعے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اپنے وسائل کا بھر پور مظاہرہ کیا جس میں ریسکیو ٹیمیں جدید واٹر بوٹس، انفلیٹ ایبل بوٹس،او بی ایم انجن،لائف جیکٹس، لائف رنگز، لائف روپس،سکوبہ، سمیت ریسکیو و ایمرجنسی آلات کا کیمپ لگائے۔جس میں تمام آلات کی فیٹنیس کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی میں گھرے ہوئے افراد کو نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس ایکسرسائز میں دیگر محکمہ جات جن میں و ضلعی انتظامیہ،پاک آرمی،محکمہ صحت،لائیو سٹاک، سول ڈیفنس،محکمہ انہا ر،پولیس اور تحصیل میونسپل ایڈمینسڑیشن بھی بھر پور شرکت کی اور اپنے سٹالز لگائے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس فرضی ایکسرسائز سے تمام متعلقہ محکمہ جات باہمی روابط اور تیاری کو بھی جانچا گیا اور تمام محکمہ جات کے آلا ت و گاڑیوں کی فیٹنیس کو بھی دیکھا گیا۔آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے آفیسران و جوانوں سے کہا کہ وہ اس آبی مشق میں بھر پور طریقے شرکت کرنے والے ریسکیو ئرز اور شرکت کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
وی این ایس، بہاولپور