HomeVideosراولپنڈی ؛ کلیام اعوان میں خوردنی تیل کے ویئر ہاؤس میں ...

راولپنڈی ؛ کلیام اعوان میں خوردنی تیل کے ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

راولپنڈی، 17 جون (اے  پی پی ): نواحی علاقے کلیام اعوان میں خوردنی تیل کے ویئر ہاؤس میں  لگنے والی آگ پر 24 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پالیا گیا ہے جبکہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر سمیت  اسلام آباد، راولپنڈی اور بحریہ ٹاون کی فائر بریگیڈ ٹیموں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آ گ لگنے  سے  عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے ۔

ریسکیو 1122  کے ترجمان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ آگ گودام کے باہر کے علاقے کو متاثر نہ کرے اور  اس کوشش میں وہ کامیاب ہوئے ہیں ان کے ورکر کی انتھک کوشش کے بعد آگ مزید نہیں پھیل سکی  ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائر فائٹنگ کے دوران ان کے چار ریسکیو اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ہے۔

 

وی  این ایس،    راولپنڈی

 

RELATED ARTICLES

Most Popular