HomeVideosجیکب آباد: شہباز ایئربیس کے اطراف قانون نافز کرنے والے اداروں کی...

جیکب آباد: شہباز ایئربیس کے اطراف قانون نافز کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ چیکنگ اینڈ کومبنگ آپریشن

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

جیکب آباد،09جون (اے پی پی):سب ڈویزن سٹی اور صدر سمیت شہباز ایئربیس کے اطراف میں رینجرز، شہباز ایئرفورس حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے سرچ چیکنگ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ جس   دوران 200 سے زائد افراد کی ویریفکیشن کی گئی اور دوران آپریشن 02 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن ڈی ایس پی سٹی فیض محمد دایو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ، تھانہ سول لائن، تھانہ سٹی، تھانہ آباد، تھانہ صدر، انچارج ڈی ائے بی، انچارج مددگار، سمیت شہباز ائیربیس، شہباز رینجرز اور حساس اداروں کے افسران و جوان شامل تھے۔

کامبنگ آپریشن کے افسران کا کہنا تھا کہ  عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیؤں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

وی این ایس،جیکب آباد

RELATED ARTICLES

Most Popular