HomeVideosتاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم  اولین ترجیح ہے؛ اے ایس پی...

تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم  اولین ترجیح ہے؛ اے ایس پی سکھر

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

سکھر،9 جون(اے پی پی)اے ایس پی سکھر ظفر صدیق نے کہا ہے کہ پولیس کو دو محاذوں پر کام کرنا پڑ رہا ہے، ایک طرف کرائم کو کنٹرول کرنا تو دوسرا کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کروانا، اگر عوام اور تاجر برادری کا تعاون رہا تو ان دونوں محاذوں پر کامیابی حاصل کرنا مشکل نہ ہوگا، سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر اور تجارتی حب ہے، تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کر کے امن و امان کو قیام کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر تاجروں سے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اے ایس پی سکھر ظفر صدیق کا کہنا تھا کہ سکھر پولیس ٹریفک جام سے بخوبی واقف ہے،جہاں امن و امان کے قیام کیلئے سکھر پولیس اقدامات اٹھا رہی ہیں وہی ٹریفک جام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے جلد ہی تاجروں، پولیس اور انتظامیہ کا اجلاس منعقد کر کے ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے اجلاس منعقد کرینگے تاکہ مشاورت کے ساتھ اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔

 اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی جانب سے آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرکیں بھی پیش کی گئیں۔

وی این ایس، سکھر

RELATED ARTICLES

Most Popular