ملتان، 17 جون( اے پی پی): ایم ڈی اے کی 82ویں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی اے اور واسا کے ایجنڈا آئٹم منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد انور چوہدری نے ایجنڈا پیش کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ہاؤس کے سامنے ایجنڈا کی تفصیل بیان کی۔ ہاؤس نے مدنی چوک فلائی اوور کی تعمیر کے لئے پی سی ون کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ملتان ماڈل ٹاؤن میں غیر استعمال شدہ ڈسپوزل اسٹیشن کے لئے چھوڑے گئے پلاٹ کی نیلام عام کے طریقہ کار کے تحت پلاٹ سیل کرنے کی منظوری لی گئی۔واسا کے ایجنڈا میں ملازمین کی پرموشن کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ڈائریکٹر ریکوری کا نام شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ ملازمین کی پرموشن کے لئے بنائے گئے چینل کو آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں بہتر تجاویز کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے پر اتقاق کیا گیا۔واسا میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے بزنس پلان کی منظوری دی گئی۔ ایم ڈی اے سے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے واسا کے بل وصول کرنے کی منظوری لی گئی جوواسا نیٹ ورک کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔
اجلاس میں وائس چیرمین /سابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ممتاز احمد قریشی ،ترجمان وزیر اعلی پنجاب /ممبر صوبائی اسمبلی میڈم سبین گل خان،، ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد سلیم اخترلابر، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس،میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان سے اقبال فرید،مینیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالدچانڈیو،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور ملک ندیم احمد(ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ملتان)،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ لاہو راسسٹنٹ ڈائریکٹر نین تارہ،نمائندہ (LG&CD)ڈیپارٹمنٹ لاہور امتیاز احمد کھچی(ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان)اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ آفتاب احمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد انور چوہدری،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ایم ڈی اے عرفان قریشی،ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے نذیر احمد چغتائی شریک تھے۔
وی این ایس، ملتان