HomeVideosایف سی نارتھ کا قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کی سر براہی میں...

ایف سی نارتھ کا قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کی سر براہی میں پشین کے گرد ونواح میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فضائی اور زمینی آپریشن

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

پشین۔ جون  09(ے پی پی )؛ ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فیض اللہ شاہ کی خصوصی استدعا پر ایف سی نارتھ کا انسداد ٹڈی دل کیلئے 71 ونگ قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کی سر براہی میں پشین کے مختلف علاقوں اجرم، تورہ شاہ، کمالزئی دامان اور گرد ونواح میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فضائی اور زمینی آپریشن کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر پشین کے زیرنگرانی اس آپریشنز میں محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیض اللہ شاہ، ایف سی نارتھ اور محکمہ زراعت کا عملہ شامل رہا۔  زمینی آپریشن کے زریعے 21036 ایکڑ رقبہ پر سپرے کیاگیا جس میں تقریبا 7000 لیٹر جرائم کش ادویات کا استعمال کیاگیا۔ جبکہ فضائی آپریشن کے زریعے 1730 ایکڑ رقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 700لیٹریو ایل وی پیسٹی سائیڈ کو استعمال کیا گیا دیگر مشینری کے ساتھ آپریشن میں 1410 ایکڑ رقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 570 لیٹر پیسٹی سائیڈ استعمال کی گئی۔ جس کے بعد مجموعی طور پر تقریبا 24176 ایکڑ کے رقبہ پر 8270 لیٹر کیڑے مار ادویات کو استعمال کیا گیا، جس سے سینکڑوں ایکڑ زمین کو کلیئر کردیا گیا ہے ،علاقے کے زمینداروں اور کسانوں  نے ڈپٹی کمشنر پشین اور ایف سی  بلوچستان کی ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد ٹڈی دل آپریشن سے تقریبا سات سو کے قریب ایکڑ پر محیط زرعی زمین پر سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان صوبے میں امن و امان کے قیام کے ساتھ فلاحی شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے،

ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فضائی اور زمینی اپریشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے بتایا کہ آپریشن کے نتجیہ میں ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ٹڈی دل کے خلاف یہ آپریشن ٹڈی دل کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی فصلوں کو ہر قیمت پر ٹڈی دل سے محفوظ رکھا جائیگا اور اس ضمن میں تمام دستیات وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا۔

وی این ایس

RELATED ARTICLES

Most Popular