میرپورخاص جون17 ( اے پی پی): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق سندھ حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیئے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے ھمراء میرپورخاص شہر کا دورہ کیا. اس دوران انہوں نے سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز اور ڈویزنل/ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ماسک پہننے کی ہدایات پر عمل درآمد کو مزید موثر بنانے کی ہدایات کیں ، انہوں نے تمام پولیس افسران کو عوام میں ایس او پی پر عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے۔
. ڈی آئی جی ذوالفقار علی لاڑک نے پولیس پکٹس کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بنائی گئی ڈاکٹرز کی اسکریننگ ٹیم کی طرف سے فیلڈ میں متعین پولیس افسران اور جوانوں کی اسکریننگ کا جائزہ لیا .اور سندھ حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔
وی این ایس