HomeVideosGeneral Videosمنیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے سیوریج کے مسائل ہنگامی بنیادوں...

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے سیوریج کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کے احکامات جاری کر دیے

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان، 15 جون ( اے پی پی): منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے قلعہ کہنہ کے قریب میلہ گراؤنڈ چاہ برکت والا کے علاقے میں سیوریج کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز نکاسی آب سے متعلق شکایت ملنے پر موقع کا دورہ کیا اور سیوریج نارتھ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد، سب انجینئرز محمد سہیل اور عدیل کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔ اس دوران ایم ڈی واسا کو بتایا گیا کہ میلہ گراؤنڈ کے اردگرد ر واقع رہائشی مکانوں  نے اپنے سیوریج سسٹم کا انتظام کرنے کی بجائے  گندہ پانی گراؤنڈ میں چھوڑا ہوا ہے اور اسی گنجان آباد شہری آبادی میں ابھی تک  بھانےقائم  ہیں جس وجہ سے سیوریج کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے  اور پانی اوور فلوہو کر میلہ گراؤنڈ میں جمع ہو جاتا ہے  جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسانےعیدگاہ سیوریج سب ڈویژن کو ہنگامی بنیادوں پر شکایت کا ازالہ کرنے کا حکم دیا اور انہوں نے ہدایت کی کہ چاہ برکت والا اور ملحقہ میٹرو روٹ پر سیوریج لائنوں کی خصوصی صفائی مہم شروع کی جائے اور بھانوں کے خلاف کارروائی فوری شفٹنگ بارے رپورٹ  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی بھجوائی جائے۔

وی این ایس، ملتان

RELATED ARTICLES

Most Popular