HomeVideosمیاں جمیل احمد نے گزشتہ روز ایم ڈی اے آفس کے...

میاں جمیل احمد نے گزشتہ روز ایم ڈی اے آفس کے مختلف ڈائریکٹوریٹ میں صفائی ستھرائی کی چیکنگ کی

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان، 10 جون  ( اے پی پی): ایم ڈی اے میاں جمیل احمد نے کہا ہے کہ موجودہ وبائی مرض کے دوران حکومتی ایس او پی پر عمل درآمد کرتے ہوئے صرف ان سائلین کو آفس آنے کا آن لائن میسج کیا جائے جن کے پلاٹ ٹرانسفر ہونے کے لئے فائل دفتری پراسس کے مراحل سے مکمل طور پر گزر چکے ہوں۔تاکہ چائیداد  بیچنے اور خریدنے والے احباب وقت پر تشریف لائیں تاکہ آفس میں رش نہ ہو اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد نے  گزشتہ روز ایم ڈی اے آفس کے مختلف ڈائریکٹوریٹ میں صفائی ستھرائی کی چیکنگ اور دفتری امور کے لئے آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ،لینڈ ایکوزیشن آفس اور اسٹیٹ مینجمنٹ آفس اور کمپیوٹرائزیشن آفس کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملازمین سے ان کے مسائل اور مطالبات کے بارے میں تفصیلاً گفتگو کی اور ملازمین کے جائز مطالبات منظور کرنے کی یقین دھانی کرائی۔انہوں نے  اسٹیٹ مینجمنٹ میں موجود سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کے مطالبات اور تکالیف کے بارے میں پوچھا اور ان کے حل کے لئے موقعہ پر ہی احکامات جاری کئے میاں جمیل احمد نے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ آفس کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے اور پلاٹ ٹرانسفر ہونے کے عمل پر بھرپور بریفنگ لی۔ چیئرمین ایم ڈی اے نے ہدایت کی کہ صرف ان سائلین کو دفتر آنے کے لئے آن لائن میسج کیا جائے جن کے کیس دفتری امور کے پراسس سے گزر کر مکمل ہو چکے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ مینجمنٹ کے داخلی گیٹ پر گارڈ کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ غیر متعلقہ لوگ اندر داخل نہ ہوسکیں اور رش نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹرانسفر آفیسر ون ونڈو آفس میں بیٹھے اور دوسرا ٹرانسفرآفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ آفس میں بیٹھے۔تاکہ ورک لوڈ تقسیم ہو اور لوگوں کا رش بھی نہ ہو میاں جمیل احمد نے کہا پراپرٹی ٹرانسفر ہونا اور ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن دو علیحدہ علیحدہ معاملات ہیں دونوں معاملات کو ٹائم فریم کے مطابق چلائیں میاں جمیل احمد نے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ میں واٹر فلٹریشن کی صفائی، تبدیلی،انجینئرنگ اور ایل اے سی آفس میں فرنیچر اور ائر کولر نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری فراہمی کی بھی ہدایت کی اس موقعہ پر ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے اکرام عزیز بلوچ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ عرفان قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر راشد انصاری، صدر یونین سی بی اے شیخ رفیع اور دیگر سٹاف ہمراہ تھے۔

وی این ایس، ملتان

RELATED ARTICLES

Most Popular