گھوٹکی جون 10(اے پی پی): حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلع گھوٹکی میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف گذشتہ دو ماہ سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد خالد سلیم کا کہنا ہے کہ ضلع گھوٹکی نے مقرر کردہ گندم کی ساڑھے 14 لاکھ بوریوں کا ہدف حاصل کرلیا ہے تاہم نظرثانی شدہ ساڑھے 16 لاکھ ہدف حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اس سلسلے میں مزید 45 ہزار بوریاں ضبط کی گئی ہیں تا کہ رواں سال کے دوران گندم کے ممکنہ بحران کو روکا جاسکے. انہون نے بتایا کہ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ذخیرہ کی گئی 7 لاکھ گندم کی بوریاں ضلع انتظامیہ گھوٹکی نے ضبط کی ہیں.
وی این ایس