HomeVideosGeneral Videosصوبائی حکومت کے احکامات پر ریسکیو1122 نےائیرپورٹ پر ایمبولینسز فراہم کردیں:  ڈاکٹر...

صوبائی حکومت کے احکامات پر ریسکیو1122 نےائیرپورٹ پر ایمبولینسز فراہم کردیں:  ڈاکٹر خطیر احمد

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

پشاور، 8جون(اے پی پی): ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ریسکیو1122 نے ائیرپورٹ پر ایمبولینسز فراہم کردی ہیں تاکہ بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے جسد خاکیوں کو انکے گھروں کو منتقل کرنے میں آسانی ہو۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر بیرون ممالک میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے کرونا سے جان بحق افراد کے پشاور آنے والے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں کو ریسکیو 1122 کی گاڑیوں میں منتقل کیا جارہا ہے اور آج بھی دوبئی سے آنے والے مردان کے رہائشی کا جسد خاکی روانہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 جاں بحق افراد کے جسد خاکی کو صوبے کے مختلف علاقوں میں لواحقین کے گھروں تک پہنچائے گی جس کیلئے ائیرپورٹ انتظامیہ اور ریسکیو1122 باہمی تعاون سے سہولیات فراہم کریں گی۔

وی این ایس، پشاور

RELATED ARTICLES

Most Popular