Home/صفحہ اول
Friday, 29 August 2008
تازہ خبریں
آپ کی رائے
آپ کو اے پی پی کی ویب سائڈ کیسی لگی۔۔۔!
 
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کےلئے آصف علی زرداری، مش پرنٹ کریں ای-میل

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کےلئے آصف علی زرداری، مشاہد حسین سید، جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی سمیت پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ، 27 دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
کاغذات نامزدگی (کل) ہفتہ تک واپس لئے جاسکیں گے

 اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے 6 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کےلئے آصف علی زرداری، مشاہد حسین سید، جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی سمیت پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں جبکہ 27 دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں امیدواروں کے تجویز اورتائید کنندگان کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی۔

مزید پڑھیں۔۔۔
 
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وائس گورنر چنگ ہائی چین پرنٹ کریں ای-میل

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وائس گورنر چنگ ہائی چین کی زیر قیادت 7 رکنی چینی وفد کی ملاقات
 دونوں ممالک کی دوستی کو لازوال بنانے ¾ سائنس ¾ ٹیکنالوجی ¾ دفاع ¾ ثقافتی و معاشی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

 لاہور ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وائس گورنر چنگ ہائی چین وانگ لنگجن کی زیر قیادت 7 رکنی اعلی سطحی چینی وفد نے جمعرات کی شام سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس آمد پر انکا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفد کے ارکان کو ان کے دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی کے رشتوں کو لازوال بنانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان سائنس ¾ ٹیکنالوجی ¾ دفاع ¾ ثقافت اور معاشی شعبوں میں تعاون کا فروغ اشد ضروری ہے۔

 
6 ستمبر کو آصف زرداری 5 سو سے زائد ووٹ لے کر صدر منتخب ہوں پرنٹ کریں ای-میل

6 ستمبر کو آصف زرداری 5 سو سے زائد ووٹ لے کر صدر منتخب ہوں گے، پاکستان کے استحکام اور ملک کی سالمیت کےلئے میثاق جمہوریت کی ساری شقوں پر عمل کریں گے، نواز شریف حکمران اتحاد میں واپس آکر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شیری رحمن کی صحافیوں سے گفتگو

 اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شیری رحمن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کےلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں سیاسی جماعتوں کے جمہوری اور مثبت رویے سے جمہوریت کو استحکام ملے گا، پیپلزپارٹی کو صدارتی انتخاب میں اپنے امیدوار کےلئے انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں،6 ستمبر کو آصف زرداری 5 سو سے زائد ووٹ لے کر صدر منتخب ہوں گے، پاکستان کے استحکام اور ملک کی سالمیت کےلئے میثاق جمہوریت کی ساری شقوں پر عمل کریں گے، نواز شریف حکمران اتحاد میں واپس آکر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

 
بنوں میں جیل گاڑی پر بم حملہ ، 9 پولیس اہلکار جاں بحق، 12 پرنٹ کریں ای-میل

بنوں میں جیل گاڑی پر بم حملہ ، 9 پولیس اہلکار جاں بحق، 12 زخمی
بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک، حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں

  بنوں۔ 28 اگست (اے پی پی) بنوں میں قیدیوں کو لے جانے والی جیل گاڑی دھماکہ سے تباہ ہونے کے سبب 8 پولیس اہلکار جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں جن میں پانچ پولیس اہلکار شامل بھی شامل ہیں، میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح پولیس لائن سے پولیس بس نمبر بی یو بی 1047- قیدیوں کو عدالت میں لانے کیلئے روانہ ہوئی۔ بس جونہی پولیس لائن سے تقریباً تین کلومیٹر دور کوہاٹ روڈ پر کرم پل کے قریب پہنچی تو وہاں پر موجود نامعلوم تخریب کار نے موٹر کار میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کو دھماکہ سے اڑا دیاجس کے نتیجہ میں جیل کی گاڑی نیچے دریا میں جا گری۔ واقعہ میں 8 پولیس اہلکار جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

 
چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی امریکی چیئرم پرنٹ کریں ای-میل

چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی امریکی چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیکل مولن سے ملاقات

 راولپنڈی ۔ 28 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکہ کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیکل مولن اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پہلے سے طے شدہ ملاقات تھی جس میں سٹرٹیجک سطح پر سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلیٰ فوجی حکام بھی چیف آف آرمی سٹاف کے ہمراہ تھے۔

 
گزین مری سمیت قوم پرست رہنماوں سے رابطے ہوئے ہیں،بلوچس پرنٹ کریں ای-میل

گزین مری سمیت قوم پرست رہنماوں سے رابطے ہوئے ہیں،بلوچستان میں چند دنوں میں تبدیلی نظر آئے گی،جب سویلین ادارے کنٹرول کرلیں گے تو فوج واپس چلی جائے گی،محمود خان اچکزئی اور طلال بگٹی نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ،مشیر داخلہ رحمن ملک کی پریس کانفرنس

 کوئٹہ ۔ 28 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ امور رحمن ملک نے کہا ہے کہ ان کے بلوچ قوم پرست رہنماوں نوابزادہ گزین مری سمیت دیگر سے مثبت رابطے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ہمیں توقع ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ جلد مذاکرات کے ذریعے حل کرلیا جائے گا اور صوبے میں امن بحال ہوجائے گا ۔جمعرات کو یہاں بلوچستان کے دو روزہ دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماوں سے ملاقاتوں اور امن و امان سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں بلوچستان میں واضح تبدیلی نظر آئے گی اورا نہیں یقین ہے کہ مسئلہ حل کرلیاجائے گا

 
قائم مقام صدر سے مصر اور تیونس کے سبکدوش ہونے والے سفیر پرنٹ کریں ای-میل

قائم مقام صدر سے مصر اور تیونس کے سبکدوش ہونے والے سفیروں اور سوزوکی موٹرز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

 اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد میاں سومرو سے پاکستان میں مصر کے سبکدوش ہونے والے سفیر حسن کامل حارثی، تیونس کے سبکدوش ہونے والے سفیر زوہیر دا¶دی اور سوزوکی موٹرز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ہروفومی ناگا¶ نے جمعرات کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کی۔ مصری سفیر سے ملاقات میں صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا

 
<< آغاز < پچھلا 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 اگلا > اختتام >>

نتائج 1 - 11 از 5173
Main Menu
Home/صفحہ اول
خبریں
روزنامہ
لینکس
 
Urdu Support
Urdu support for browser
Login Form





کیا آپ اپنا پاس ورڈ بھول گئے ہیں؟
Archive
© 2008 Associated Press of Pakistan
Joomla! is Free Software released under the GNU/GPL License.